نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ایل ڈی اے نے صحافی کالونی ہربنس پورہ میں غیر آباد اراضی پر ترقیاتی کام کا آغاز کردیا۔ ڈیویلپمنٹ کا کام مکمل ہونے پر اس جگہ صحافی کالونی کے متاثرہ صحافیوں کو متبادل پلاٹس دئے جائیں گے۔ صوبائی وزراء عامر میر اور سید اظفر علی ناصر نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ صحافی کالونی ہربنس پورہ کا دورہ کیا اور نئے پلاٹس کے لیے مختص جگہ پر شروع کردہ ڈیویلپمنٹ کے کام کا جائزہ لیا۔
Facebook Comments