کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کی انتھک کوششوں سے صحافی کالونی بلاک 68 لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈی سی کیماڑی جنید احمد کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مکمل۔ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے اسٹاف ،ایل ڈی اے ، اینٹی انکروچمنٹ سیل اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو نے ایل ڈی اے بلاک 68 کے تمام اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بہت جلد بلاک 68 کی ڈیمارکیشن اور ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے تجاویزات کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکریٹری انفارمیشن سندھ ندیم الرحمان ،ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے شبیہ الحسن کا شکریہ ادا کیا۔
Facebook Comments