sahafi colony mein shajarkaari ka aghaaz

صحافی کالونی میں شجرکاری کا آغاز۔۔

ملتان میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت صحافی کالونی میں شجرکاری کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اس مہم کے لئے پہلے مرحلے میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے 1 ہزار بڑے پودے لگا دئیے گئے ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گزشتہ روز صحافی کالونی میں پودا لگا کر مہم میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عامرکریم خاں، ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم اور ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے بھی اس موقع پرپودے لگائے ۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے پلانٹ فار پاکستان مہم کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ ایم ڈی اے صحافی کالونی میں پودوں کی آبیاری کی ذمہ داری نبھائے گی۔ صحافی کالونی ایک آئیڈیل رہائشی سکیم ہے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں