پنجاب کے وزیر قانون و کوآپریٹوز راجہ بشارت اور معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی زیر صدارت صحافی کالونی لاہور میں ناجائز قبضوں کے حوالے سے اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا ۔جس میں سیکر ٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی، دیگر عہدیداروںا ور جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے افسر وں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صحافی کالونی کے بلاک بی میں ناجائز قبضے واگزار کرانے کے حوالے سے غوروخوض کیا گیا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ ایک بلاک کا مسئلہ باقی ہے،وہ بھی حل کرائیں گے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ طے کرنا ہے کہ ناجائز قبضے کیسے ختم کرا ئے جائیں۔ سی سی پی اونے یقین دہانی کرائی کہ ہدایت کے مطابق آپریشن شروع کردینگے، ارشد انصاری نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ملکر ہر ممکن کوشش کریں کہ الاٹیوں کو قبضہ مل جائے۔
