club ka koi member plot se mehroom nai rehega

صحافی کالونی کی زمین کا انتقال جلد ہونے کا امکان۔۔

پنجاب کی  وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ کی خصوصی ہدایت پر پریس کلب کی گورننگ باڈی اور پنجاب جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کا مشترکہ اجلاس صحافی کالونی سائٹ آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن سلیم ساگر، لاہور پریس کلب کے نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ اور رانا شہزاد، سینئر صحافی زاہد رفیق بھٹی، پرویز الطاف، سعید اختر، وسیم نیاز، عارف چوہدری، فراز فاروقی سمیت کالونی کے دیگر رہائشیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحافی کالونی کے مسائل پر گفتگو ہوئی ۔ڈپٹی ایم ڈی سلیم ساگر نے کہا کہ صحافی کالونی کی زمین کے انتقال کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا، بی بلا ک سمیت تمام بلاکس میں قبضہ گروپوں کا گھیرا تنگ کیا جائیگا جبکہ پانی اور سیوریج کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، انہوں نے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے سیکرٹری اطلاعات احمد عزیز تارڑ کی صحافی کالونی میں دلچسپی کو سراہا اور پی جے ایچ ایف اجلاس کو خوش آئند قرار دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں