sahafi colony ki abaad kaari mein bharpoor taawun ki yakeen dehani

صحافی کالونی کی آباد کاری میں بھرپور تعاون  کی یقین دہانی۔۔

 کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام صحافی کالونی ہاکس بے بلاک 68 ، ایل ڈی اے  اسکیم 42 کے الاٹیز میں سائیٹ پلان تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد، تقریب میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد ، ڈی جی ایل ڈی اے صفدر علی بگھیو ، سیکریٹری ایل ڈی اے سید شبیہہ الحسن ، سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو ، ڈائریکٹر لینڈ ایل ڈی اے ذیشان احمد سمیت اراکین گورننگ باڈی، سینئیر اراکین اور الاٹیز بلاک 68 موجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائیریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید صفدر علی بگھیو نے کہا کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی عمارت ہے اور صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کے لئے کراچی پریس کلب کا کردار بھی تاریخی رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ صحافی کالونیوں کی آباد کاری  کے لئے ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنائیں تاکہ یہ کالونیاں آباد ہوسکیں ، ہم وزیر بلدیات سے رابطے میں ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ صحافی کالونی کی تمام  ترقیاتی اسکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے لئے 400 گز کے 700 پلاٹس کی فراہمی کے لئے ایل ڈی اے کی جانب سے گذشتہ سال 125 ایکٹر زمین کی نشاندھی کی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کراچی پریس کلب کو اپنے نئے اراکین کے لئے 700 پلاٹس جلد فراہم کردئیے جائیں گے، ڈائیریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی موجودہ قیادت بھرپور تیاری اور مستقل مزاجی کے ساتھ پلاٹس کے معاملات کو اچھے انداز سے لیکر چل رہی ہے اور میں اور میرا پورا اسٹاف کراچی پریس کلب کے اراکین اور الاٹیز کی سہولت کے لئے ہر وقت موجود ہے، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے صفدر علی بگھیو اور سیکریٹری سید شبیہہ الحسن کو صحافی کالونی کے معاملات میں مکمل تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ صحافی کالونیوں کی آباد کاری میں حاصل تمام رکاوٹیں دور کرتے ہوئے اراکین کو اپنے گھروں کی تعمیر میں تمام سہولیات فراہم کریں، صدر کراچی پریس سعید سربازی نے 700 اراکین کے لئے زمین کی فراہمی پر ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا، اس سے قبل سیکریٹری کراچی پریس کلب نے ڈائیریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے معاملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ایل ڈی اے حکام کی جانب سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، پروگرام کے اختتام پر صدر و سیکریٹری کراچی پریس کلب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور الاٹیز میں سائیٹ پلان تقسیم کئے گئے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں