ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے نومنتخب صدر لاہور پریس کلب ارشدانصاری اور سینئر نائب صدر افضال طالب کی ملاقات ہوئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سینئر صحافی ارشد انصاری اور ان کی ٹیم کو پریس کلب کے انتحابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سینئر صحافی عثمان بھٹی بھی موجود تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پریس کلب کے منتخب ہونے والے تمام ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے صحافی کالونی ایف بلاک اور فیز ون کے مسائل بارے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بلاک میں بجلی کے کاموں سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے۔ایف بلاک کے مین گیٹ کے جلد نئے ڈیزائن بنائے جائیں۔اجلاس میں صحافی کالونی فیز ون کی باؤنڈری وال، پیچ ورک و دیگر ترقیاتی کاموں و مسائل بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ میڈیا معاشرتی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ صحافی کالونی اور میڈیا کے دوستوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صدر لاہور پریس کلب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔