sahafi colony ke liye majooza arazi ka muaina

صحافی کالونی کے لئےمجوزہ اراضی کا معائنہ۔۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صحافی کالونی  کے پائیدار بنیادوں پر قیام کے لئے محکمانہ اقدامات کو آگے بڑھایاجارہا ہے، یہ بات ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے ایف ڈی اے سٹی میں صحافی کالونی کے لئے مجوزہ اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ اور اسٹنٹ کمشنر صدر منصور قاضی بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود پنوں نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے ایف ڈی اے افسران سے کہا کہ وہ صحافی کالونی کے قیام کے سلسلے میں ادارہ جاتی اقدامات کو متحرک رکھیں اور ضلعی انتظمیہ سمیت حکومت پنجاب سے رابطہ میں رہیں۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ایف ڈی اے سٹی نے بتایا کہ ایف ڈی اے سٹی ایکس بلاک سے ملحق دستیاب دوسواکیس کنال اراضی کی پلاننگ کرکے حکومت پنجاب کو کیس بھجوایاگیا ہے جب کہ  ایف ڈی اے انتظامیہ پنجاب جرنلٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے بھی رابطے میں ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں