sahafi colony ke alatees mein site plan taqseem

صحافی کالونی کے الاٹیز میں سائٹ پلان تقسیم۔۔

کراچی پریس کلب میں ہفتہ کوصحافی کالونی بلاک 68 کے الاٹیز میں سائٹ پلان تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ تقریب سے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے شبیہہ الحسن اور سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے خطاب کیا۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے بلاک 68 سے تجاوزات کے خاتمے، ڈیمارکیشن اور سائٹ پلان کی فراہمی تک اہم کردار ادا کرنے والے ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن  اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اراکین کی فلاح و بہبود کے لئے مزید ترقیاتی منصوبے پائپ لائن میں ہیں ہم آئندہ بھی اپنے اراکین کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے اور آنے والا وقت بہت اچھا ثابت ہوگا۔صدر کراچی پریس کلب نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،وزیراطلاعات سندھ اور وزیربلدیات کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کے تعاون سے تمام ترقیاتی کام آگے بڑھے۔ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن نے کہا کہ سائٹ پلان کے بعد لیز کا مرحلہ شروع کر رہے ہیں اس سلسلے میں ہماری تیاری مکمل ہے ، وزیر بلدیات اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کی گئی ہے،ہم نے پی سی ون تیار کر کے جمع کروا دیئے ہیں، جیسے ہی منظوری ملے گی ہم صحافی کالونی کی وال بانڈری لگا دیں گے۔ سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذمہ دارایاں سنبھالتے ہی صحافی کالونی اسکیم 42 میں تجاوزات کے مسائل سامنے آئے، صدر سعید سربازی کی سربراہی میں محکمہ جاتی ملاقاتیں کیں،وزیر بلدیات، وزیر اطلاعات اور  ڈی جی ایل ڈی اے کے تعاون سے مرحلہ وار معاملات حل ہوئے، بلاک 68 کے مقام کی درست نشاندہی ہوئی ، اسی طرح سندھ حکومت نے پلاٹ کمیٹی بنائی جس کی باقاعدہ میٹنگز کے نتیجے میں تجاوزات ختم ہوئیں۔ گزشتہ سال ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کا اسٹاف پریس کلب میں دستیاب رہا جس کی وجہ سے معاملات آسانی سے آگے بڑھتے گئے اور اب آئندہ دنوں میں ایک بار پھر یہی سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ تقریب میں  نائب صدر عبدالرشید میمن ، سیکرٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو ، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف ، سابق صدر کراچی پریس کلب طاہر حسن خان، سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب وممبر مستقل پلاٹ کمیٹی مقصود یوسفی ، سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب عامر لطیف ، اراکین گورننگ باڈی اور الاٹیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں بلاک 68 صحافی کالونی کے الاٹیز کو صدر سعید سربازی ، سیکرٹری شعیب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے شبیہہ الحسن نے سائٹ پلان تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے کو صدر و سیکرٹری کراچی پریس کلب نے سندھی اجرک بھی پیش کی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں