لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم (صحافی کالونی) کا ایک دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ، صحافی کالونی کا سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام واسا کے حوالے کر دیا گیااس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب صحافی کالونی میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں ایم ڈی واسا زاہد عزیز، ایم ڈی پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن شاہد فرید، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی، سیکرٹر ی زاہد چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، پی ایف یو جے کے فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی مہتو، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر افضال طالب، سیکرٹری عباس نقوی، پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی، پی یو جے کے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن، لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پرویز الطاف سمیت سینئر صحافیوں اور اہلیان صحافی کالونی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا نے آج سے صحافی کالونی کا سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام ٹیک اوور کر لیا ہے واٹر سپلائی کے مسنگ لنکس مکمل کرکے مکینوں کو پانی کی چوبیس گھنٹے فراہمی جلد شروع کردیجائے گی جبکہ سیوریج کا نظام بھی مکمل فنگشنل کر دیا جائیگا جس سے کالونی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائےگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشکور ہیں کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور صحافی دوستی کی بدولت صحافی کالونی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، انہوں نے صحافی کالونی کے ایک بڑے مسئلہ کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنے پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ایم ڈی واسا زاہد عزیز، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ جہانگیر، ایم ڈی پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن شاہد فرید اور صحافی کالونی کی مینجمنٹ کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی شاہد فرید نے کہا کہ صحافی کالونی کے ایف بلاک کے ترقیاتی کوم بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر فیزٹو پر بھی مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔
