sahafi colony hawksbay mein rawan saal bijli ki farahmi ka imkaan

صحافی کالونی ہاکس بے میں رواں سال بجلی کی فراہمی کا امکان۔۔

کراچی پریس کلب کے وفد نے ہفتے کو صدر فاضل جمیلی کی قیادت میں حال ہی میں ہاکس بے ہاؤسنگ اسکیم میں منتقل ہونے والے سینئیر ممبر  محترم جناب نظام صدیقی کے گھر کا دورہ کیا اور انہیں نئے گھر اور عید کی مبارکباد دی۔ صدر فاضل جمیلی نے ممبران کو ہاکس بے ہاؤسنگ اسکیم میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے بتایا کہ اسکیم میں بجلی کی فراہمی کے لئے کے الیکٹرک کو باقاعدہ درخواستیں جمع کروائی جا چکی ہیں اور کے الیکٹرک کی تکنیکی ٹیمیں بھی ہاکس بے کا دورہ کر کے فزیبلٹی پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال اسکیم کو بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ لیز کے معاملے پر بھی حکومت سندھ سے مسلسل رابطے میں ہیں اورکوشش ہے کہ جلد ہی ریونیو اور ایل ڈی اے کے مابین لیز کا مسئلہ حل ہو جائے ۔  اس موقع پر کلب کے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، ممبر گورننگ باڈی وصی قریشی ، احمد ملک ، شیر محمد ، حسن رضا ، شاہد اقبال اور عبدالرزاق ابرڑو بھی موجود تھے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں