sahafi colony F block mein taraqqiyati kaam jald mukammal kiye jaen

صحافی کالونی ایف بلاک میں ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں ، کور کمیٹی

 صحافی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس چیئرمین شیر افضل بٹ کی زیرصدارت ان لائن منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافی کالونی ایف بلاک میں ترقیاتی کام جلد مکمل کروائے جائیں۔ممبران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فروری کا مہینہ شروع ہو گیا ہے لیکن ابھی تک بجلی کی فراہمی کے لئے مزید کھمبے نصب نہیں ہو سکے اور نہ ہی مین گیٹ تیار ہو سکا ہے۔سیوریج پائپ لائن کی صفائی،خستہ حال دیواروں کی مرمت اور تجاوزات کا کام شروع نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔اس موقع پر ایف بلاک سے تعلق رکھنے والے پریس کلب کے سابق ممبر گورننگ باڈی آصف بٹ کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے الاٹیز کو مسلسل آگاہی دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔آن لائن اجلاس میں وائس چیئرمین خواجہ اعجاز،ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب و سیکرٹری جنرل کور کمیٹی محبوب چوہدری۔جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحیم لغاری،سیکرٹری فنانس سیکرٹری سرفراز بٹ، سیکرٹری اطلاعات عدنان لودھی،سجاد کریم،شعیب مرزا،محسن ورک،سکندر بھٹی،فرمان قریشی،محمد دائود،شفیق خادم،طارق شاہد ستی،ظہیر الحق،قیصر چوہان،طاہر بخاری و دیگر ارکان نے بھی شرکت کی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں