azadi saahafat par aik or war peca act mistrad karte hen

صحافی کالونی ایف بلاک میں میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

لاہور کی صحافی کالونی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس چیئرمین شیر افضل بٹ کی زیرصدارت آن لائن منعقد ہوا جس میں ایف بلاک کے ترقیاتی کام شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور پی جے ایچ ایف اور ایل ڈی اے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ بجلی منصوبے کے آغاز اور مین گیٹ کی تنصیب کیلئے جلد ٹینڈز جاری کرکے ٹھیکیداروں کو فوری ادائیگی کی جائے تاکہ دسمبر کے دوران ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوسکے ورنہ ماضی کی طرح یہ معاملہ پھر لٹک جائے گا لیکن اس بار کور کمیٹی ایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کو مزید تاخیرکا شکار نہیں ہونے دے گی واسا کو بھی ایف بلاک میں سیوریج کا نظام جلد بحال کرنا چاہیے اجلاس میں کور کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین  خواجہ اعجاز ،جنرل سیکرٹری محبوب چوہدری ،فنانس سیکرٹری سرفراز بٹ اور سیکرٹری اطلاعات عدنان لودھی سمیت دیگر ممبرز  نے بھی آن لائن شرکت کی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں