صحافی کالونی ایف بلاک کے الاٹیز نے ڈیمارکیشن اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا اس سلسلے میں گزشتہ روز ایف بلاک کور کمیٹی نے پریس کلب کے صحن میں احتجاجی کیمپ لگا کر مطالبات کی منظوری کیلئے مظاہرہ کیا جس کی قیادت کور کمیٹی کے چیئرمین شیر افضل بٹ ، وائس چیئرمین اسجد شہزاد ، جنرل سیکرٹری محبوب چوہدری ، سیکرٹری اطلاعات صبا ممتاز ، فوزیہ غنی و دیگر نے کی لاہور پریس کلب کے سابق صدر اعظم چوہدری ، پریس کلب کے موجودہ نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، ممبرز گورننگ باڈی رانا شہزاد ، عمران شیخ ، بدر سعید کے علاوہ پی یو جے کے سابق صدر قمر الزمان بھٹی ، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز لاہوری ، صدر ناصر غنی ، سینئر صحافی فراز فاروقی ، شہزاد جاوید ، ظہیر احمد مجیب اللہ نے بھی احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر کور کمیٹی کے عہدیداروں شیر افضل بٹ ، اسجد شہزاد ، محبوب چوہدری اور صبا ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی جے ایچ ایف کی نااہلی سے ایف بلاک کے الاٹیز مسائل کا شکار ہیں صحافی کالونی ایف بلاک میں بجلی کا منصوبہ فوری مکمل کر کے الاٹیز کو پلاٹوں کو قبضہ دیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد اور ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری صحافیوں کے حق میں ہیں ، پی جی ایچ ایف کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں جلد ترقی کاموں کی سمری منظور ہو جائے گی احتجاجی کیمپ اور مظاہرے میں فرمان قریشی ، شاہد صلاح الدین ، طاہر بخاری ، سرفراز بٹ ، وقاص بٹ ، عمران نومی ، عدنان لودھی ، سید فرزند علی ، ارشد علی ، محمد دائود ، عرفان رانا ، اختر شاہ ، آصف کرمانی ، سکندر حیات بھٹی ، قاضی طارق عزیز ، فیصل سلہری ، طاہر چوہدری ، ظہیر الحق ، انعام الحق علوی ، منیب حق ، اے آر گل ، محمد یاسر و دیگر نے بھی شرکت کی ۔
صحافی کالونی ایف بلاک میں ڈیمارکیشن ، ترقیاتی کاموں کیلئے احتجاج ۔۔
Facebook Comments