صحافی کالونی ایف بلاک کورکمیٹی کا آن لائن اجلاس چیئرمین شیر افضل بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں متفقہ طور پر نومنتخب کلب باڈی سے مطالبہ کیا گیا کہ جنوری میں ہی ایف بلاک میں بجلی کی فراہمی اور مین گیٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔ممبرز کور کمیٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت سے فنڈز کی منظوری اور ٹھیکہ جاری ہونے کے بعد اب کھمبوں کی تنصیب جلد ہو جانی چاہیے تاکہ الاٹیز اپنے گھروں کی تعمیر شروع کر سکیں۔اس موقع پر اے آر لغاری کو کور کمیٹی کا جوائنٹ سیکرٹری بھی نامزد کیا گیا۔اجلاس میں وائس چیئرمین خواجہ اعجاز،سیکرٹری جنرل کور کمیٹی و ممبر گورننگ باڈی جنرل محبوب احمد چوہدری،فنانس سیکرٹری سرفراز بٹ،سیکرٹری اطلاعات عدنان لودھی،قاضی طارق عزیز،سجاد کریم،جواد رضوی،محسن ورک،ظہیر الحق،انعام الحق علوی،شفیق خادم،ارشد بھٹی،محمد شاہد،شعیب مرزا و دیگر نے بھی شرکت کی۔