صحافی کالونی ایف بلاک کورکمیٹی کا اجلاس۔۔

 صحافی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیر افضل بٹ کی قیادت میں ہوا جس میں وائس چیئرمین اسجد شہزاد،سیکرٹری جنرل محبوب احمد چودھری،انفارمیشن سیکرٹری صبا ممتاز بانو،عمران علی نومی،طاہر بخاری،محمد شاہد،،فوزیہ غنی،فرزند علی،فرمان قریشی،کاشف حسین دائودی،محمد ارشد،محمد اسحاق جبکہ آن لائن شعیب مرزا،سجاد کریم،عبیداللہ عابد،طارق غزالی،عثمان فیض،عرفان کلیم،رانا عرفان،سکندر بھٹی ،جواد رضوی،شفیق خادم،عبدالرحیم لغاری،نواب مقبول۔،وقار اشرف،عبدالستار چودھری،مقیم گجر نے شرکت کی۔اس موقع پر ممبران نے جولائی میں حسب وعدہ تاحال ترقیاتی کام اور ڈیمارکیشن کے حوالے سے کوئی بھی اقدام نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 300خاندان کے ساتھ اب سیاست کا کھیل بند ہونا چاہئے۔صدر ارشد انصاری،سیکرٹری زاہد عابد ودیگران ممبران گورننگ باڈی جولائی میں ہونے والی پیشرفت بارے آگاہ کریں کہ ترقیاتی کاموں میں کون سی رکاوٹیں حائل ہیں۔اس موقع پر ایف بلاک ممبران نے غیر قانونی گیٹوں کی صورت میں تجاوزات کرنے والے لینڈ مافیا کیخلاف مقدمہ درج کروانے پر کور کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کی کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ممبران نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اب باڈی گیٹوں کی صورت میں ہونے والی تجاوزات ختم کروانے کیلئے لیت و لعل سے کام نہ لے۔کور کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اگست میں ہفتہ وار ہونے والے اجلاس میں حکومتی زعماء اور متعلقہ اداروں کے حکام سے ملاقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے کر اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں