sahafi colony block B mein tameeraati kaam tezi se jaari

صحافی کالونی بلاک بی میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری۔۔

لاہورپریس کلب صحافی کالونی میں بی بلاک کے کلیئرپلاٹس پرمکانات کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کی زیر نگرانی صحافی کالونی کے بی بلاک میں ممبران نے اپنے پلاٹس پر بلاروک ٹوک گھروں کی تعمیر شروع کردی ہے ۔ صدر اعظم چوہدری نے سوموار کے روز بی بلاک میں تعمیرات کی خود نگرانی کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر صحافی رانامحمد عظیم ، نعیم مصطفی ، لاہورپریس کلب کے نائب صدر ظہیر احمد بابر، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، ممبرگورننگ باڈی رضا محمد، صحافی کالونی مینجمنٹ کمیٹی کے عامرسہیل ،میاں افضل، امجد اقبال،اظہر فیضی، عمرشریف ، خواجہ منور،صفدر رشید اور پنجاب جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے عہدیداران سمیت صحافی کالونی کے رہائشیوںکی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر اعظم چوہدری نے بی بلاک کے ممبران کوگھروں کی تعمیر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بی بلاک کے کلیئرایریاکے الاٹیزممبران فوری طور پر اپنے پلاٹوں پر گھروں کی تعمیر شروع کریں کیونکہ اس وقت انتظامیہ ان سے بھرپور تعاون کررہی ہے اور قبضہ مافیا سمیت کسی کی جرات نہیں کہ وہ جاری تعمیرات میں رکاوٹ بنیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ معزز ممبران کی خدمت ان کا اولین مقصد ہے جس کے لئے وہ ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اور ان تمام دوستوں کا مشکو رہوں جنھوں نے اس کارخیر میں بھرپور ساتھ دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں