sahafi colony b block mein tameraat shuruh

صحافی کالونی بی بلاک میں تعمیرات شروع۔۔

لاہورپریس کلب صحافی کالونی میں بی بلاک کے کلیئرپلاٹس پر کنسٹرکشن کا کام شروع ہوگیاہے۔ بی بلاک کے کلیئر ایریامیں ممبران نے اپنے پلاٹس پر بلاروک ٹوک گھروں کی تعمیر شروع کردی ہے اور بی بلاک سے ملحقہ سی بلاک میں بھی پلاٹس پر تعمیرات کا کام جاری ہے۔ اس موقع پر صدر اعظم چوہدری نے کہاکہ 2018 میں قبضہ مافیاکے خلاف گرینڈآپریشن کرتے ہوئے بی بلاک میں جو زمین واگزار کرائی گئی تھی اور بی بلاک کی کلیئر جگہ پر ممبران نے چار دیواریاں کیں تھیں وہ اب فوری طورپراپنے پلاٹس پرتعمیرات کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ گورننگ باڈی نے اپنے ایک اوروعدے پر عمل کرتے ہوئے بی بلاک کے کلیئرپلاٹس پر تعمیرات شروع کرادی ہیں لہذا تمام بی بلاک کے ممبران جن کے پلاٹس کلیئرہیں وہ اپنے پلاٹس پر تعمیرات شروع کریں اور اپنے اور اپنے اہلخانہ کا دیرینہ خواب پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ لاہورپریس کلب ہاﺅسنگ سوسائٹی میں قبضہ مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث صدر اعظم چوہدری خود موقع پر پہنچ گئے ان کے ساتھ سابق صدر محمد شہبازمیاں بھی موجود تھے۔ انھوں نے بی بلاک اورسی بلاک میں تعمیرات شروع کرائیں اور تمام بی بلاک کے الاٹیزکو پیغام دیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ممبران کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے تمام بی بلاک کے ممبران جن کے پلاٹس کلیئر ہیں وہ آکر اپنے پلاٹس پر تعمیرات کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران عامرسہیل ، اظہر محمود فیضی ، میاں افضل ،امجد اقبال، صفدر رشید ، خواجہ منور حسن اور کلب کے سابق جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں