PIA ke ishteharaat tehqeqaat ka hukum jaari

صحافی برادری میرے دل کے قریب ہے، شہباز شریف۔۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آزادی اظہار رائے ہر معاشرے کیلئے ضروری ہے،صحافیوں کے حقوق کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ تھا،کینیا کے صدر سے ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے پر بات کی،صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا ۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام صحافی برادری میرے دل کے قریب ہے،صحافیوں کی سکیورٹی اور تحفظ بہت ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری ریاست کا اہم ستون ہے،پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ قانون سازی کی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں