صحافی برادری کو پاسپورٹ جاری کرنے کیلئے پاسپورٹ دفتر میں سپیشل ڈیسک قائم کردیاگیا۔۔ دن اور اوقات کار مقرر کرکے صحافیوں کو اپنے اور اہلخانہ کے پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر آسانی سے بنوانے کی سہولت فراہم کردی گئی اس سلسلہ میں فیصل آباد پریس کلب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت اے ڈی پاسپورٹ خالد چودھری نے فیصل آباد پریس کلب کا دورہ کیا اور جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب محمد ظفران سرور کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے گئے جس کے مطابق فیصل آباد پریس کلب کے ممبران تمام صحافیوں کے پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر بنائے جائیں گے ۔

Facebook Comments