sahafion ka jald medical insurance karenge | Governor Sindh Imran Ismail

صحافی برادری کے مسائل ہرممکن حل کریں گے، گورنر سندھ۔۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، موجودہ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے اور آئندہ بھی یہی جذبہ جاری رہے گا۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤ س میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر تجمل حسین کی سربراہی میں آئے ہوئے پانچ رکنی وفد سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔ وفد نے گورنر سندھ سے صحافیوں کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجز سے متعلق تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر کورونا وبا کے دوران صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وبا کے اس دور میں صحافیوں نے بھی مختلف آگاہی مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اس وبائی مرض سے دوچار ہے اور ہر شخص کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو آگاہی فراہم کرنے میں صحافیوں کی زیادہ ذمہ داری ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے خاص طور پر دیہی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ کورونا سے بچاؤسے متعلق آگاہی فراہم کی جانی چاہئے ۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کی ترقی کے لئے مختلف ترقیاتی اسکیموں اور منصوبوں کا آغاز کرکے عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں