صحافی ،بھائی اور دوستوں سمیت لٹ گیا۔۔

کراچی کے علاقے سچل تھانہ کی حدود   بھٹائی آباد  میں  3 موٹر سائیکل سواروں نے سندھ ٹی وی کے رپورٹر عبدالخالق منگی اور ان کے بھائی عبدالقادر منگی اور 2  دوست شعیب اور اسلم سے  6 موبائل فون اور  ستر سے اسی ہزار  نقدی لے اڑے, پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔۔شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے عام شہری اب قطعی محفوط نہیں۔۔ علاقے کی عوام کا کہنا ہے کہ بھٹائی آباد میں دن دیہاڑے لوٹ مار کا سلسلہ اب روٹین بن چکا ہے۔۔پولیس کے اعلیٰ حکام علاقے میں  بڑھتی ہوئی وارداتوں کا فوری طور پر نوٹس  لیں اور , علاقہ کے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں