sahafi betay par police ka badtareen tashaddud

صحافی کے بیٹے پر پولیس کا بدترین تشدد۔۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں ایک احتجاج کے دوران ویڈیو بنانے پر پشاوکے سینئرصحافی میر کمال کے بیٹے پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں یونین کے صدر ناصر حسین، سینئر نائب صدر عمران ایاز، نائب صدر بصیر قلندر، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، سیکرٹری فنانس شاہ زیب، جائنٹ سیکرٹری ارشاد میدانی اور ارکان ایگزیکٹو کونسل نے کہا کہ29 دسمبر کو کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں ایک متنازعہ واٹر سپلائی سکیم کیخلاف احتجاج کے دوران پشاور کے اسائنمنٹ ایڈیٹر میر کمال سید کے بیٹے عبداللہ جو کرک یونیورسٹی میں بی ایس فائنل  ایئر کا سٹوڈنٹس اور بھانجے کاشف سعید کو تخت نصرتی پولیس نے محض ویڈیو بنانے پر گرفتار کرکے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور 14گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا اور دوران حراست بھی شدید تشدد کیا ،پولیس نے میر کمال کے بیٹے کا موبائل فون توڑ دیا اور دوسرا موبائل بھی قبضے لے لیا جو ڈی پی او کرک کی مداخلت پر تین دن بعد واپس کردیا گیا صحافی میر کمال کا بیٹا عبید اللہ نہ صرف پہلے سے بیمار ہے بلکہ اس کی ایک ٹانگ بھی روڈ ایکسیڈنٹ میں ٹوٹ گئی ہے جس سے حال ہی میں راڈ نکلوائے گئے ہیں، تخت نصرتی پولیس نے دوران حراست میر کمال کے بیٹے اور بھانجے کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دیں۔ یونین عہدیداروں نے آئی جی پولیس اور ڈی پی او کرک سے مطالبہ کیاکہ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔بصورت دیگر یونین احتجاج کاراستہ اختیار کرے گی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں