markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

صحافی عزیز میمن کی جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل۔۔

صحافی عزیز میمن قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل حیدرآباد کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی، مگر اب جے آئی ٹی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو مقرر کیا گیا ہے۔صحافی عزیز میمن کی موت کے حوالے سے جے آئی ٹی پندرہ روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد 9 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں پولیس، آئی بی اور اسپیشل برانچ کے افسران شامل ہیں۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صحافی عزیز میمن کی موت سے متعلق رپورٹ پر طنز کے تیر برسادیئے۔میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے صحافی عزیز میمن کی موت طبعی قرار دینے والی وہی لیب تھی جس نے بوتل سے شہد برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحافی کی موت سے متعلق آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عزیز میمن کے لواحقین سے رابطے میں ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں