sahafi apna ghar tameer kar sakte hein

صحافی اپناگھرتعمیر کرسکتے ہیں، ایم دی اے

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے)نے صحافیوں کو تیسرٹائون میں دیئے گئے پلاٹس کی فوری تعمیر کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمدرضوان بھٹی کی سربراہی میں پریس کلب کے ممبران اور تیسر ٹائون کے الاٹیز نے گزشتہ روزملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ تیسر ٹائون اسکیم 45جرنلسٹس سوسائٹی کا دورہ کیا اورپلاٹس پر ڈیولپمنٹ کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر،سینئرممبر شمس کیریو ، سیکرٹری اطلاعات عبدالرحمن،سیدمحمدامین شاہ،حیدر علی ،محمدعاصم بھٹی،سیدجواد شعیب، سیدنبیل اختر،منیرعقیل انصاری،ذوالفقار ببر،قاضی سراج،عمرخان،شنکر لال اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو انجینئرمحمدعارف اور دیگرنے کراچی پریس کلب کے اراکین کو ملیرتیسر ٹائون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی اے کے ایگزیکٹیو انجینئر محمد عارف نے بتایا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے ا رکان جن کے پلاٹ ایم ڈی اے تیسر ٹائون بلاک 22 اور 23 میں ہیں انہیں مقررہ پیمنٹ کی ادائیگی کے بعد پلاٹ کی پزیشن اور تعمیرات کی اجازت ہے۔انہوں نے بتایاکہ کراچی پریس کلب کے وہ ارکان جن کے پلاٹ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹائون اسکیم 45 بلاک 22 اور 23میں ہیں اورا ن کے تمام دستاویزات اور چالان مکمل ہیں وہ قبضہ لے کر اپنے پلاٹوں پر تعمیرات شروع کرسکتے ہیں ان کی سہولت کے لئے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سائٹ آفس میں افسران اور اہلکارموجود ہونگے۔ایم ڈی اے حکام نے بتایاکہ مستقبل قر یب میں کراچی کی زیادہ ترآبادی ملیرتیسرٹائون میں منتقل ہو جا ئے گی۔ایم ڈی اے میں مختلف یوٹیلیٹی اداروں کے ساتھ سروسز کی فراہمی کے لیے بات چیت جاری ہے کے الیکٹرک کو لوڈ کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ سیوریج اوربرساتی پانی کی نکاسی کا سسٹم مو جود ہے،ایم ڈی اے میں دیگر ہائوسنگ اسکیمز کے قریب ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اپنے مکانات کے تعمیرات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس کے اطراف میں مو جود رہائشی اسکیموں پرتیزی سے کام جا ری ہے۔مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایگزیکٹیوانجینئر محمد عارف نے بتایا کہ تیسرٹائون ایم ڈی اے اسکیم 45 میں صحافیوں کوسیکٹر22 اور23 میں 240 گزکے پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں جہاں فراہمی ونکاسی آب کا سسٹم مکمل ہوچکا ہے جبکہ بہت جلد کے الیکٹرک کی طرف سے بجلی کی فراہمی سے متعلق اقدامات بھی متوقع ہیں۔صحافیوں کے استفسارپرایم ڈی اے حکام نے بتایا کہ تیسرٹائون اسکیم 45 کے جن سیکٹرز میں صحافیوں کے پلاٹ ہیں وہاں قبضہ یا پلاٹس پرکسی کا کوئی دعویٰ نہیں ہے،اعلی حکام کی ہدایت پرصحافیوں کوانتہائی اہم لوکیشن پرپلاٹس فراہم کیے گئے ہیں جن کی نگرانی بھی کی جاتی ہے اورتیسرٹائون کا عملہ صحافیوں کے پلاٹس سمیت پورے تیسرٹائون کے الاٹیزکے پلاٹس کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔ایک سوال کے جواب میں ایم ڈی اے حکام نے بتایاکہ حکومت سندھ اوراتھارٹی کے ساتھ طے کردہ شرائط کے مطابق رقم کی ادائیگی کے بعد صحافیوں کوان کے پلاٹس کا قبضہ دینے کے لیے تیارہیں۔اس موقع پرصحافیوں کی طرف سے تجویزپیش کی گئی کہ سیکٹر22 اور23 میں جہاں صحافیوں کے پلاٹس موجود ہیں وہاں جرنلسٹ کالونی کا سائن بورڈ آویزاں کیا جائے جس سے ایم ڈی اے حکام نے اتفاق کیا۔ایم ڈی اے کے افسران نے کراچی پریس کلب کے اراکین کو ملیرتیسرٹائون کے بلاک 22 اور23 کا تفصیلی دورہ بھی کروایا اورصحا فیوں کو ان کے پلاٹوں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں