media ki azadi jamhooriat ka buniyadi juz hai

صحافتی تنظیموں میں امدادی چیک تقسیم۔۔

عالمی یوم آزادی صحافت پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صحافتی انجمنوں کے لئے امدادی چیک جاری کر دیئے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پی ایف یو جی، کے یو جے اور ایس یو جے کے پچاس پچاس لاکھ کے امدادی چیک رہنماؤں کے حوالے کر دیئے۔۔پی ایف یو جے کا امدادی چیک لالہ اسد پٹھان اور کے یو جے کا امدادی چیک صدر اعجاز احمد اور عاجز جمالی نے وصول کئے۔۔حکومت سندھ کی جانب سے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کو بھی 2 کروڑ کا امدادی چیک دیا گیا۔۔سکھر یونین آف جرنلسٹس کا امدادی چیک جاوید جتوئی نے وصول کیا ، صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا۔۔ملیر کے صحافیوں کے وفد کی صدر حنیف سومرو کی سربراہی میں شرجیل انعام میمن سے ملاقات، ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی ملاقات میں موجود تھے۔۔اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ۔۔آزادی صحافت کے دن صحافیوں کے لئے اپنی کاوشوں پر فخر محسوس کر رہے ہیں، ایس پی آر اے کو دو کروڑ،  پی ایف یو جے، کے یو جے، ایس یو جے کو پچاس پچاس لاکھ کے امدادی چیک دیئے گئے، حکومت سندھ نے شہید بی بی ، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت صحافیوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے  لئے کوشاں ہے، صحافی معاشرے کے آئینہ دار ہیں، ان کی صحافتی دشواریوں کا خاتمہ یقینی بنانا ہمارا عزم ہے، سندھ حکومت نے آج صحافیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے صحافتی انجمنوں کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے ہیں ، سندھ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر امدادی چیکس کی ادائیگی سندھ حکومت کی ترجیحات کا واضح اظہار ہے، ملک میں جمہوریت کے لئے صحافیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی نگہبانی اور نگرانی کی ہے، شہید بی بی کے ویژن کے تحت حکومت سندھ نے ہمیشہ آزاد صحافت کو فروغ دیا، صحافیوں کے تحفظ کیلئے پروٹیکشن آف جرنلسٹس کمیشن کا قیام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے،اظہار آزادی کو پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنی ترجیحات میں رکھا ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینا بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کا ویژن ہے، حکومت سندھ اور صحافیوں کے درمیان تعاون اور اشتراک کی متعدد مثالیں موجود ہیں، سندھ حکومت نے ہمیشہ آزاد صحافت کی وکالت کی ہے، احتساب و شفافیت کو یقینی بنانے میں صحافی بھائیوں کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہ

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں