صحافتی تنظیموں کا اسپیکرپنجاب اسمبلی سے تحفظات کا اظہار۔۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات میں صحافتی تنظیموں کے وفد نے مجوزہ ہتک عزت قانون پر تحفظات کا اظہار کردیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں سی پی این ای، پی بی اے، اے پی این ایس، ایمینڈا، پی ایف یو جے اور پریس گیلری کمیٹی کے نمائندے شامل تھے۔ملک محمد احمد خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت ضروری امر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، یہ بل ان قوانین سے مختلف ہے، جن پر صحافیوں کے اعتراضات تھے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وفد کو بل کے حوالے سے اپنے تحفظات ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ملک محمد احمد خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں ایاز خان، امتنان شاہد، نوید کاشف، کاظم خان، عرفان اطہر قاضی، نعیم حنیف، رانا عظیم، عباس نقوی، لیاقت انصاری اور شاہد چوہدری شامل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں