sindh mein sach bolne wale sahafion ka qatal kia jarha hai

صحافتی نصاب میں تجدید کی ضرورت ہے، فواد چودھری۔۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں جج ڈیجیٹل میڈیا کے کیس نہ سنا کریں، بدقسمتی سے ملک میں ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا ۔فاطمہ جناح یونیورسٹی میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ملک میں صحافت کی تعلیم کے 43 ادارے ہیں ان کے نصاب میں تجدید کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا2014 کے عدالتی فیصلوں سے ٹیکنالوجی کمپنیز سے تعلق متاثر ہوا،چین کی بڑی ڈیجیٹل کمپنیزکے جب مغرب سے تعلقات خراب ہوئے ہمیں چاہیے تھا ان سے تعلقات بڑھاتے ،ریاست ہر چیز ریگولیٹ نہیں کر سکتی،کیا کرنا ہے اسکا فیصلہ انفرادی طور پر بھی کرنے دیں۔بیروزگاری تب ختم ہو گی جب بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی ، کامیابی سمیٹنے کیلئے مستقبل کی مارکیٹ پر گہری نظر رکھنی ہے ،فیکس،خط،ای میل کا تصور ختم ہوچکا،واٹس ایپ 22 ارب ڈالر کی کمپنی ہے ،ہمیں بھی ان سے ملکوں کی طرح رابطے رکھنے چاہئیں۔انہوں نے کہایورپ کی 50 فیصد گاڑیاں بجلی پر چل رہی ہیں، پاکستان اگلے 10سال میں 140 ارب بجلی کی ترسیل کے نظام پر خرچ کرے گا،اگلی دہائی میں مکینک سب سے پہلے بے روزگار ہو گا،کیونکہ بجلی پر چلنے والی گاڑی آجائے گی،انہوں نے کہا ماضی میں ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے ہمارا ڈیجیٹل کمپنیوں سے تعلق خراب ہوا،ہمیں ضرورت نہیں کہ سب کے بچوں کے ماں باپ بن جائیں۔عبایا لینے والے عبایا لیں جینز پہننے والے جینز پہنیں ہمیں پابندی نہیں لگانی چاہیے ۔سیاسی اور معاشی آزادی انسان کی زندگی بناتی ہے ، وہ کریں جو آپ پسند کریں،جس کو پڑھنے کا شوق ہے وہ پڑھے جس کو ویڈیو کا شوق ہے ویڈیو کھیلے ۔ پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب کا زمانہ گیا،آج تو بیس سال کا شخص ارب پتی بن جاتا ہے ۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں