لاہور کی سول عدالت میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکردیاگیا۔خلیل الرحمان قمر کے خلاف مقامی صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ انٹرویو کے دوران خلیل الرحمان قمر سے مناسب سوال کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگئے۔درخواست گزار کا کہناہےکہ خلیل الرحمٰن قمر نے سوال کا جواب دینے کے بجائے کیمرہ کے سامنے گالی دینا شروع کردی۔بعدازاں خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم بھی شروع کی جس کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔خلیل الرحمان قمر کی غیر مناسب زبان اور دھمکیوں کی وجہ سے میری شہرت کو نقصان پہنچا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ خلیل الرحمان قمر کو 5کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
Facebook Comments