firdous ashiq awan ke samne sahafion ka ahtejaaj

صحافتی کنونشن آج سے اسلام آباد میں۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے آٹھویں ویج بورڈ کے نفاذ میڈیا بحران ، صحافیوں اور اخباری ورکرز کی چھانٹیوں ، تنخواہوں کی عد م ادائیگیوں اور نئی میڈیا پالیسی کا جائزہ لینے اور حکمت عملی اختیار کرنے کے دو روز ملک گیر صحافتی کنونشن اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ۔یہ دوروزہ صحافتی کنونشن 26 فروری تا27 فروری انفارمیشن سروسز اکیڈمی زیر و پوائنٹ میں ہوگا۔ جس میں صحافتی تنظیمیں ، اور مختلف پریس کلبوں کے عہدیدار شرکت کریں گے ،کنونش کی صدارت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ور کرز کے صدر پرویز شوکت کریں گے ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ، کنونشن کی افتتاحی تقریب سے وزیرا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان 26 فروری دن دو بجے خطاب کریں گی جبکہ دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار ( زلفی ) بخاری ہونگے ، جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بطور گیسٹ آف آنر شرکت کریں اور خطاب کریں گے ۔  اس کنونشن میں پی ایف یو جے سے منسلک یونین آ ف جرنلسٹس کے انتخابات اور پی ایف یو جے ورکرز کے انتخابات کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔ پاکستان فیڈرل یونین آف  جرنلٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے بتایا کہ اس کنونشن میں پی ایف یو جے ورکرز کی بکھری تنظیموں کو اکٹھا کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں