صحافتی سنسرشپ کے خلاف قانونی جنگ کا فیصلہ۔۔

متحدہ اپوزیشن نے میڈیا سنسر شپ کیخلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا چینلز پر پابندی لگائی جارہی ہے،ہم سیاسی اور صحافتی سنسر شپ کے خلاف آئینی و قانونی جنگ لڑینگے ،کنٹینر دینے والا عمران خان مریم نواز کے ایک جلسے سے ڈر گیا،شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کیخلاف رہبر کمیٹی نیب کے سامنے مظاہرہ کریگی،،قبائلی علاقوں میں دھاندلی کے ثبوت جلد سامنے آئیں گے، پشاور جلسہ میںرہبر کمیٹی کے ممبران ،مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی شرکت کرینگے ،لاہور میں شہباز شریف، کراچی میں بلاول بھٹو، کوئٹہ میں حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی کا جلسہ ہوگا ،جب ہم اسلام آباد آئینگے تو حکومت کیلئے سرپرائز ہوگا۔ پیر کو رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی زیرصدارت ہوا جس میں چیئر مین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے اور 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں