sahafat se kaali bhero ko nikala jae

صحافت سے کالی بھیڑوں کو نکالاجائے، ایس ایس پی ملیر۔۔

کراچی کے ضلع ملیر کے ایس ایس پی کاشف آفتاب عباسی نے کہا ہے کہ تبدیلی کی شروعات میں نے اپنے دفتر سے کی ہے میں نے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکالا ہے دیگر شعبہ جات بلخصوص صحافت اور وکالت میں سے بھی کالی بھیڑیں اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو ان شعبہ جات سے  نکالا جائے۔ واٹس ایپ پر جرائم پیشہ افراد نے نیوز گروپ بنا رکھے ہیں جنکا کام صرف بلیک میلنگ کرنا ہے۔۔ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی جانب سے تھانہ ابراہیم حیدری میں عوامی کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے سینکڑوں شہریوں کی شکایات سنیں اور انہیں فورا حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے حکم دیا کہ میرا کوئی افسر کسی واٹس ایپ نیوز گروپ میں نہیں رہے گا۔۔ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ۔مجھے صرف تین ماہ کا وقت دیا جائے اگر میں کام نا کر سکا تو خود یہاں سے چلا جاؤنگا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں