وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بطور جماعت ایم کیو ایم صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کریگی،کسی بھی قسم کی قانون سازی یا اتھارٹی کے قیام سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہونی چاہئے، اگر مجوزہ میڈیا اتھارٹی صحافیوں کے مفاد میں ہے تو صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے،تاریخ شاہد ہے کہ صحافت کو پابند کرنیوالے ہمیشہ نقصان میں رہے، یہ باتیں انہوں نے پی ایف یو جے اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیں ، گزشتہ روز وفاقی وزیر سے ملاقات میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اورسیکرٹری انوررضا شریک تھے ، صحافی رہنمائوں نے وفاقی وزیر کو میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

Facebook Comments