sahafat o siyasat juray hue hein

صحافت و سیاست جڑے ہوئے ہیں، اسپیکرقومی اسمبلی۔۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے صحافتی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے،صحافت کا شعبہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے نمایاں حیثیت رکھتا ہے، صحافت اور سیاست دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور دونوں اسٹیک ہولڈرز کا فرض ہے کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں، میڈیا کی اصل طاقت صحافی حضرات اور میڈیا ورکرز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے اراکین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی آر اے عوام اور پارلیمنٹ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہاہے، پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں