کراچی پریس کلب کے صدر سعیدسربازی،سیکرٹری شعیب احمد اور دیگر عہدیداروں نے کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے نومنتخب صدر خلیل احمدناصر ،نائب صدورمحمد منصف، رائوعمران ،سیکرٹری نعمت خان ،جوائنٹ سیکرٹریزحمادحسین،وکیل الرحمن،خازن رائومحمدافنان ،سیکرٹری اطلاعات منور خان ،گورننگ باڈی کے ارکان طلعت محمود،کشمالہ نجیب،قیصرخان ،عرشی عباس،سہیل رب ،محمدعثمان خان،سید فریدعالم ،شاہدمیرانی اور فیضان خانزادہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے فروغ اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔صحافی تنظیموں میں جمہوری انداز سے انتخابات جمہوری رویوں کے پروان چڑھنے کا واضح ثبوت ہے۔ کے یوجے (دستور)نے ہمیشہ کی طرح اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی تنظیموں کا میڈیا کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اور ترقی میں کلیدی کردار ہے، اہل صحافت نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور صحافتی آزادی کیلئے گراں قدر جدوجہد کی ہے۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان میں صحافت مشکل دور سے گزر رہی ہے تاہم ہمیں یقین ہے کہ کے یوجے کی نومنتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں ماضی کی طرح نبھاتے ہوئے صحافیوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔
صحافت مشکل دورسے گزررہی ہے، کراچی پریس کلب۔۔
Facebook Comments