پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکریٹری شاہد علی، سینئر نائب صد رناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، انفارمیشن عبدالرزاق چشتی نے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے نومنتخب عہدیداروں صدر امجد اسلام ، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جنرل سیکریٹری عاشق ساند ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری شبیر نظامانی، جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل ، خازن آفتاب رند ، انفارمیشن سیکریٹری غلام قادر توصیفی ، لیگل ایڈوائزر عبدالوہاب منشی کالمسٹ جبکہ اراکین گورننگ باڈی کیلئے جاوید نثار چنہ، عرفان آرائیں وی، امتیاز کھاوڑ ،آصف شیخ ،مجیب الرحمن شیخ ، اصغر خانوٹی ،یامین قریشی ،ذوالفقار جسکانی ،عمران راجپوت ،ندیم خاور ،مبین مگسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایچ یو جے (ورکرز) کے عہدیداران صحافیوں کی فلاح وبہبود اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) نے مختصر عرصے میں جس طرح حیدرآباد سمیت دیگر اصلاع کے صحافیوں کو متحد و منظم کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ، انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ صحافیوں کی حدود کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے اور صحافت کے نام پر ہر اس شخص کا کڑا احتساب کیا جائے جو صحافیوں کی بدنامی اور صحافت کو نقصان پہنچانے کا سبب ہے۔