sahafat ki aarh mein heroine bechne wala giraftaar

صحافت کی آڑ میں ہیروئین  بیچنے والا گرفتار۔۔

سی آئی اے کمانڈوز نے حالی روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے صحافی کی روپ میں عرصہ دراز سے منشیات فروخت کرنے والے ڈیلرعبدالرحمن عرف ماجد قائمخانی کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 20کروڑ روپے سے زائد مالیت کی5کلو ہیروین برآمد کرلی،کاروائی میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،علاقے کی ناکہ بندی،ایک درجن سے زائد جرائم پیشہ افراد صحافیوں کے روپ میں منشیات اورمین پوری گٹکے،چھالیہ کا منظم کاروبارکررہے ہیں،گرفتارمنشیات ڈیلرکئی سالوں سے اہم تقریبا میں شرکت اورخصوصی دعوتوں کا اہتمام کرکے سینئرصحافیوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کررہاہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی امجداحمد شیخ کی نگرانی میں سی آئی اے کمانڈوز نے انچارج انسپکٹرمنیرعباسی کی سرکردگی میں حالی روڈ پر ریلوے ٹریک کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارکرمنشیات کے بڑے ڈیلر عبدالرحمن عرف ماجد قائمخانی کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 20کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5کلوہیروئن برآمد کرلی،کاروائی کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کرکے آمدرفت بند رکھی گئی جبکہ خواتین پولیس اہلکاروں نے کاروائی میں حصہ لیا،گرفتار ملزم عبدالرحمن عرف ماجد قائمخانی گزشتہ کئی سالوں سے منشیات،مین پوری،گٹکا،چھالیہ ودیگر ممنوعہ کی بڑے پیمانے پراسمگلنگ کررہا تھا اورخود کو صحافی ظاہرکرتا تھا اورانتہائی چالاکی سے اس کے سینئر صحافیوں کی اکثریت سے تعلقات بھی ہیں اورآئے دن سینئرصحافیوں کی گئی دعوتوں اورمیڈیا دفاتر میں اورتقریبات کے دوران ان کے ساتھ بنوائیں گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتارہاہے،سی آئی اے کی جانب سے جاری مزید تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ایک درجن زائد موبائل فونز اوراڈوں پر جواء چلانے والوں،مین پوری اورانڈین سوکھاگٹکا فروخت کرنے والوں نے صحافت کا لبادہ اڑھ رکھا ہے اورخود کو مختلف اخبارات،ویب ودیگر نیوز چینلز کے نمائندے ظاہر کرتے ہیں اوردرجنوں واٹس گروپ بنارکھے ہیں اوران گروپوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں