sahafat ki aar mein jusm farooshi karne wala giraftaar

صحافت کی آڑ میں جسم فروشی کرنے والا گروہ گرفتار۔۔

لاہور   کے علاقے   نواب ٹاؤن میں یوٹیوب چینل اور صحافت کی آڑ میں جسم فروشی کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے  قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 30 سے زائد مرد و خواتین کو حراست میں لیا۔نواب ٹاؤن تھانہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان یوٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کر رہے تھے، ملزمان نے قحبہ خانے کی عمارت کے باہر یوٹیوب چینل کی فلیکسز لگا رکھی تھیں، ملزمان نے مکروہ دھندے کو جاری رکھنے کیلئے یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے، قحبہ خانہ سلیم مسیح عرف وسیم بھٹی کی جانب سے چلایا جا رہا تھا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی صدر جاوید بھٹی نے بتایا کہ ملزم وسیم بھٹی، راشد عرف ڈڈو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم وسیم بھٹی جسم فروشی سمیت دیگر 12 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، صحافت کی آڑ میں جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں