تحریر: سید بدرسعید۔۔
اتنا سچا بندہ ہے کہ بے ساختہ پیار آنے لگا ہے. باقی 30،. 40 دوست اگر بیوروچیف بننا چاہیں تو میرے ذریعے بن جائیں. اسی بہانے میں بھی امیر ہو جاؤں گا،. باقی آپ کی اپنی مرضی۔۔
*برائے مہربانی :-*
دیئے گئے عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں اور رجسٹریشن فیس کمپیوٹرائزڈ پریس کارڈ، اتھارٹی لیٹر، مائک، لوگو، پریس پلیٹ، جیکٹ اور ڈوری موصول ہونے پر کیش آن ڈیلوری کی صورت میں ڈاکیے کو ادا کریں اور صحافی بن کر جرنلزم ڈپلومہ، عزت، شہرت اور روزگار حاصل کریں۔
*عہدہ* *فیس*
(1) ٹرینی رپورٹر 3000
(2) انٹرنی رپورٹر 3500
(3) شوبز رپورٹر 4000
(4) تعلیمی رپورٹر 4000
(5) خصوصی نمائندہ 4000
(6) پریس رپورٹر 4000
(7) میڈیا رپورٹر 4500
(8) سٹی رپورٹر 4500
(9) کرائم رپورٹر 4500
(10) ڈیجیٹل جرنلسٹ 5000
(11) آن لائن جرنلسٹ 5000
(12) ضلع/تحصیل رپورٹر 5000
(13) انوسٹیگیشن رپورٹر 5500
(14) سپورٹس رپورٹر 5500
(15) سیاسی رپورٹر 6000
(16) ڈپٹی بیورو چیف 6000
(17) بیورو چیف 8000
(18) ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز 10000
*میڈیا رپورٹر یا صحافی بننے اور عہدوں کے متعلق سوالات کے جوابات، اہم نکات، فوائد، خصوصیات، سہولیات، پیسہ کمانے اور میڈیا رپورٹر کے طور پر کام کرنے کے بارے میں معلومات :-*
رپورٹنگ کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات میں شرکت اور معاشرے میں برائیوں کی شناخت اور مسائل کے حل کے لئے حکومت کے حکام کے ساتھ ملاقات اور پریس کانفرنسوں میں شرکت اور عوامی / تفریحی مقامات میں خصوصی رعایت مثال کے طور پر سنیما، تھیٹر، پارک وغیرہ.
میڈیا کارڈز کی تصدیق :-
ای این این میڈیا کے تمام میڈیا کارڈز کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
ہمارے منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو ملکی مسائل کی شناخت اور حل کے لیے آن لائن صحافت کی تربیت دینا ہے اور خبروں کی رپورٹنگ میں نت نئے رجحانات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو عملی صحافت میں شامل کرنا ہے۔
مستقبل قریب میں ہم صحافت میں آنے والے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور خاص طور پر ڈیجیٹل اور آن لائن صحافت کے حوالے سے مختصر تربیتی پروگرامز اور ورکشاپس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ہم ہر شہر ضلع اور گاؤں میں سے محدود تعداد میں نمائندوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔ ڈیوٹی آپ کے اپنے علاقے میں ہوگی۔ تعلیم اور عمر کی کوئی قید نہیں۔
رجسٹڑڈ نمائندوں کی تفصیلات بذریعہ ای میل اور ہماری ویب سائیٹ سے ویریفائی کی جاسکتی ہیں۔۔
رجسٹرڈ نمائندے 3 ماہ کے بعد Experience Letter یا Diploma بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔
آپ معاشرے میں اعلی مقام حاصل کر سکتے ہیں اور قلم کی طاقت سے ظلم کے خلاف جہاد کر سکتے ہیں
صحافتی کوٹہ میں شامل سرکاری سہولیات۔
دوران سفر کرایوں میں خصوصی رعایت۔
صحافی کالونیوں میں رعایتی پلاٹ حاصل کرنے کا موقع۔
اہم شخصیات اور سرکاری افسران بالا تک با آسانی رسائی۔
پاکستان کی نامور اور تجربہ کار شخصیات کی سر پرستی میں ای این این نے اپنی نشریات کا آغاز کر دیا ہے جو دنیا بھر کے تمام ممالک میں عالمی سطح پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
ای این این پر اب 24 گھنٹے خبروں کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، سپورٹس، انفارمیشن، انٹرویوز، آرٹیکلز اور بے شمار دوسرے علمی و مذہبی پروگرام بھی نشر ہونگے۔
صحافتی ٹیم کا نمائندہ بنکر کیا کام کرنا ہوتا ہے ؟
یہ ایک پرائیویٹ پارٹ ٹائم جاب ہے جب آپ ای این این کے نمائندہ بن جاتے ہیں تو آپ نے خبریں وغیرہ ارسال کرنی ہوتی ہیں آپ کی ارسال کردہ خبریں ہمارے اخبارات اور آن لائن بغیر کسی معاوضے کے شائع ہوتی یعنی نہ ہم شائع کرنے کیلئے آپ سے کوئی رقم لیتے ہیں اور نہ ہی خبر بھیجنے پر آپ کو کوئی رقم دیتے ہیں کیونکہ آپ جو خبر ہمیں ارسال کرتے ہیں وہ آپ کی شہرت اور آپ کی پروجیکشن کیلئے شائع کی جاتی ہیں تاکہ آپ اپنے علاقے کے لوگوں میں بطور صحافی متعارف ہوسکیں اور مقامی انتظامیہ سے ملکر لوگوں کے کام کروا سکیں۔
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے نمائندہ بن کر آپ نہ صرف عزت، شہرت اور دولت حاصل کرتے ہیں بلکہ اپنے مسائل بھی با آسانی حل کرواتے ہیں.
نمائندہ بنے کے بعد باقاعدہ طور پر آپ کا اعلان تقرری شائع کیا جائے گا.
ماہانہ پیسے کیسے کما سکتے ہیں ؟
آپ ای این این کا نمائندہ بن کر اشتہارات کی بکنگ یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ذریعے اور ای این این کے مزید نمائندے بنا کر ہزاروں روپے با آسانی کما سکتے ہیں اور اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپ ای این این کیلئے اپنے ذریعے جو نمائندے بنائیں گے اس پر آپ کو %30 کمیشن دیا جائیگا۔
مثلاً بیوروچیف بنانے پر آپ کو 2100 روپے۔ ڈپٹی بیورو چیف بنانے پر آپ کو 1800 روپے۔ ڈسٹرکٹ یا تحصیل رپورٹر بنانے پر آپ 1500 روپے۔ سٹی کرائم رپورٹر، نمائندہ خصوصی بنانے پر آپ کو 1200 روپے۔ شوبز رپورٹر بنانے پر آپ کو 900 روپے کمیشن ملتا ہے جبکہ اشتہارات پر آپ کو %50 کمیشن ملتا ہے اس طرح آپ تھوڑی سی محنت کر کے ہر ماہ ہزاروں روپے کما سکتے ہیں۔
بھیجی گئی تمام معلومات اور تفصیلات میں آپ کے تمام سوالات کے جوابات موجود ہیں۔
شرائط و ضوابط سے متفق ہونے کی صورت میں منتخب کردہ عہدہ، اپنی تصویر، قومی شناختی کارڈ کی آگے اور پیچھے کی تصویر، مکمل پتہ اور رابطہ نمبر ہمیں بھیجیں تاکہ آپ کی درخواست کو اوکے کیا جاسکے۔۔آپ کے تعاون کا شکریہ۔۔چیف ایگزیکٹیو، ای این این میڈیا گروپ۔۔۔(سید بدرسعید)
(سید بدرسعید نے صحافت کے نام پر کرپشن کرنے اور پیسہ بنانے والوں کی نشاندہی کی ہے۔۔ یہ ساری تفصیل ان کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔۔ دھڑلے سے پیسہ لے کر منہ مانگے عہدہ دینے کی پیشکش کی جارہی ہے۔۔ طرح طرح کی لالچ بھی دے رہے ہیں۔۔صحافتی تنظیموں اور متعلقہ حکومتی اداروں کو ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔۔ کیوں کہ ایسے اداروں کے لوگ جب مائیک اور کیمرہ لے کر کرپشن کریں گے تو بدنام پوری صحافی برادری ہوگی۔۔علی عمران جونیئر)۔۔