سیکریٹری تعلیم سندھ غلام اکبر لغاری نے صحافت کرنے والے 3 اساتذہ کو نوکری سے برطرف کردیا۔برطرف ہونے والے اساتذہ میں ایک شکارپور اور دو کا تعلق کراچی کے لیاری اور صدر کے علاقوں سے ہے،برطرف ہونے والے اساتذہ میں برکت علی، محمد امین حسین اور حسنین علی شامل ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں واضح احکامات جاری کئے ہیں کہ کوئی بھی سرکاری ملازم صحافت نہیں کرسکتا، اس حوالے سے تمام پریس کلبوں اور میڈیا ہاؤسز کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم صحافی کے طور پر کسی کلب کا ممبر یا کسی میڈیا ہاؤس کا ملازم ہے تو اسے فوری نکال دیا جائے ۔۔
Facebook Comments