لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے روڈا کے تحت صحافیوں کو پلاٹ دینے کے خلاف درخواست پر درخواست گزاران کی حد تک صحافیوں کو پلاٹ دینے پر حکم امتناع جاری کردیا، صوبائی حکومت اور روڈا کے اشتہار پرعملدرآمد عدالتی حکم سے مشروط کردیا، جبکہ پنجاب حکومت، سی ای او روڈا ، پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔روڈا کے تحت صحافیوں کوپلاٹ دینے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیاگیا۔۔عدالت نے صحافیوں کو پلاٹ دینے سے متعلق حکم امتناعی جاری نہیں کیا۔۔عدالت نے روڈا کے اشتہار کو پٹیشن کے حتمی فیصلے سے مشروط کر دیا۔۔تحریری حکم دو صفحات پر مشتمل ہے۔۔جسٹس سلطان تنویر نے خواجہ محمد سمیع سمیت دیگر کی درخواستوں تحریری حکم جاری کیا۔۔عدالت نے 13 مارچ کو فریقین سے جواب طلب کر لیا۔۔
Facebook Comments