sagay walid kabhi nahi dekha

سگے والد کبھی نہیں دیکھا، صاحبہ۔۔

اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی۔نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز” کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ صاحبہ کا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جو اُنہوں نے سینیئر اداکار ساجد حسن کو دیا تھا، اس انٹرویو میں اُنہوں نے اپنے سگے اور سوتیلے والد کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے تھے۔صاحبہ نے کہا کہ “میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی کیونکہ میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی”۔اداکارہ نے کہا کہ میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔ میرا بچپن میرے نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے میں اپنے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں