saeed sarbaazi ke aezaaz mein taqreeb ka ineqaad

سعید سربازی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔۔

بلوچ اتحاد تحریک امن دوست کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کی طویل صحافتی خدمات پر تقریب منعقد ہوئی جس میں سینیٹر یوسف بلوچ، امتیاز فاران،  جاوید ناگوری، عثمان ہنگورو، شفیع بلوچ، سعید جان بلوچ،  رفیق بلوچ، ذیشان صلو، اکرام بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی  عابد بروہی کا کہنا تھا صحافت سے وابستہ صحافیوں نے ہمیشہ لیاری کی آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے سینیٹر یوسف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے درینہ مسائل کو اجاگر کرنے میں بہتریں کرداد صحافی ادا کرتے ہیں ہم لیاری سے بھاگنے والے نہیں ہیں ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کیلئے جنگ لڑی ہے اور لڑتے رہے گے لیاری کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ہے لیاری میں صرف سیاست نہیں عملی کام کر کے دیکھائیں گے پی پی پی کا گڑہ لیاری ہے امتیاز فاراں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کافی عرصہ بعد لیاری آیا ہوں وہی رونقیں دیکھ رہا ہوں جیسے پہلے رونقیں تھی لیاری تمام قومیت کا گلدستہ ہے لیاری کے صحافی نڈر صحافی ہیں جنہوں نے لیاری کا نام روشن کیا ہے آخر میں جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ ہمیشہ لیاری میں آکر صحافیوں کو بتاتی تھی کہ لیاری میں گھر ہے اور یہاں آکر مجھے قلبی سکون ملتا ہے تقریب میں اسلم سموں، چوہدری شکیل، لالا ایوب و دیگر بھی موجود تھے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں