کراچی کی مقامی عدالت نے سینیٹر سعید غنی کا سما ٹی وی کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔ سینیٹر سعید غنی نے یہ کیس پچیس ستمبر دوہزار اکیس کو سما ٹی وی کے سی ای او ظفر صدیقی اور دیگر کے خلاف کیا تھا، اس کیس میں سینیٹر سعید غنی نے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا جسے عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے منظور کرلیا۔ فیصلے کے بعد سابق صوبائی وزیرنے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ۔۔الحمداللہ ، رب العزت کے کرم سے میری جانب سے سما نیوز،نوید صدیقی، ڈی این فرحان ملک، اینکر کرن ناز اور رپورٹر سنجھے سادھوانی کے خلاف دائر ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوے کا فیصلہ میرے حق میں آ گیا ہے اور عدالت نے میرے خلاف انکی جانب سے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ۔۔جن دوستوں کو آرڈر کی کاپی کے بغیر تسلی نہیں تھی۔ ان کے لئے آرڈر پیش خدمت ہے۔ تھوڑی سی وہ محنت کرلیں تو 14 صفحات کا تفصیلی آرڈر بھی مل جائیگا۔اور ہاں یہ تو ہتک عزت کا دعوی تھا ابھی تو کرمنل کمپلینٹ کا فیصلہ بھی آنا ہے۔
سعید غنی نے سما کے خلاف مقدمہ جیت لیا۔۔
Facebook Comments