سعید آسی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔۔

لاہور پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے لائف ممبر سینئر صحافی اور شاعر سعید آسی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت سینئر صحافی سرفراز سید نے کی جبکہ معروف شاعرہ ڈاکٹر صغریٰ صدف مہمان خصوصی تھیں۔ پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور سیکریٹری عبدالمجید ساجد کی میزبانی میں ہونے والی تقریب کی نظامت کے فرائض طارق کامران نے انجام دیئے۔ سعید آسی کی شخصیت، فن اور خدمات پر گفتگو کرنے والوں میں اعتبار ساجد، علامہ صدیق اظہر، حامد ریاض ڈوگر، دین محمد درد، اشرف سہیل، ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم، چودھری ریاض مسعود، شاہ میر، اظہر صدیق ایڈووکیٹ، بیدار سرمدی، ناصر بشیر، اعجاز حفیظ خان اور عبداللہ ملک سمیت متعدد شخصیات نے اظہار خیال کیا جبکہ نائب صدر ناصرہ عتیق،ممبر گورننگ باڈی ڈاکٹر شجاعت حامد، سید رضوان شمسی، سینئر ممبران ابراہیم لکی ،زوار کامریڈ، جاوید قاسم، احمد علی کیف، میم سین بٹ، قمر زمان بھٹی، اکمل بھٹی، فرزانہ چوہدری،نوازطاہر،نفیس قادری، ملک سجاد اورسلمان رسول سمیت مہمانوں اور کلب ارکان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ریڈیو گلوکار عنایت عابد نے سعید آسی کا کلام ترنم کے ساتھ پیش کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں