اسلام آباد کی عدالت نے معروف یوٹیوبر اور بول اسلام آباد کے بیوروچیف صدیق جان کو ریلیف دیتے ہوئے ایف آئی اے کو صدیق جان کی گرفتاری اور انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے صدیق جان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے سے کیس کے حوالے سے ریکارڈ دلوایا جائے اور ایف آئی اے کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکا جائے۔جس پر عدالت نے صدیق جان کو ریلیف دیتے ہوئے ہوئے ایف آئی اے کو صدیق جان کی گرفتاری اور انہیں ہراساں کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کرلیا۔
Facebook Comments