sadar zardari peca act par dastakhat na karen

صدرزرداری پیکا ایک پر دستخط نہ کریں، صدرپی ایف یوجے

صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نےمتنازع پیکا ایکٹ کے معاملے پر پریس کانفرنس میں ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا اور کہاکہ پوری صحافی برادری اس ایکٹ کو مسترد کرتی ہے کیونکہ پیکا ایکٹ بغیر صحافیوں کی مشاور ت سے منظور کیا گیا ہے اور پارلیمنٹ سے پیکا ایکٹ بہت تیزی سے منظور کرایا گیا جو کہ اس کے متنازع ہونے کی دلیل ہے ۔۔افضل بٹ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کالے قانون کے خلاف تمام صحافی برادری جلسے ،جلوس اور ریلیاں نکالے گی۔ حکومت سمجھتی ہے کہ دھونس دھاندلی سے صحافیوں کو بلڈوز کرلے گی اگرحکومت نے مطالبات نہ مانے تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ کل سے آزادی صحافت تحریک کا اعلان کرتے ہیں ۔حکومت نے مطالبات نہ مانیں تو انسانی حقوق کمیشن ،سیاسی جماعتوں اور یونین ٹرئیڈز کو بھی شامل کیا جائے گا او آخری کال پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کی ہوگی ۔ آر آئی یوجے اور نیشنل پریس کلب کی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایف یوجے افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ۔۔پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کے شروع ہونے کی تاریخ تو ہو گی لیکن اختتام کالے قانون کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔پارلیمنٹ کے باہر جس دن دھرنا دیں گے اس دن تمام دنیا میں پاکستانیوں سے اپنے ممالک میں دھرنے دینے کی دعوت دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ۔۔محسن نقوی صاحب میں آپ کو مخاطب کر کے کہہ رہا ہوں یہ آپ کا بل ہے۔کل تک آپ ہماری صفوں میں شامل تھے شائد کل آپ پھر ہماری صفوں میں واپس آنا چاہیں،کیا ہمیں معلوم نہیں ہے آپ امریکہ میں کیا کر رہے ہیں ؟؟؟سینٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین تحریک انصاف سے ہیں امید تھی شائد وہ ہمیں سنیں لیکن ایسا نہیں ہوا ،لیکن انھوں نے بھی ہماری بات نہیں سنی اور پندرہ منٹ میں بل پاس کر دیا۔ارکان پارلیمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا کردار پارلیمنٹ کو سپریم بنائے گا۔ہماری صدر زرداری سے درخواست ہے کہ وہ بل پر دستخط نہ کریں۔صدر آزادی اظہار رائے کے حوالے سے ہمارے اعتراضات کو ضرور مدنظر رکھیں۔موجودہ پارلیمنٹ میں بہت سے لوگ نئے آئے ہیں وہ شائد پی ایف یو جے کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔ہم بڑھکیں نہیں مارتے عمل کرنے والے لوگ ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں