صدر صوبہ سندھ عادل علی نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیئر سیاستدان ڈاکٹر نفیسہ شاہ سے ملاقات کی۔صوبائی صدر آر یو جے نے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کو تیسری بار بطور رکن قومی اسمبلی مدت پوری کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے منشور اور مقصد کے حوالے سے آگاہی دی۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے صدر صوبہ سندھ عادل علی سے صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ہر جائز و ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔صدر صوبہ سندھ عادل علی نے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آر یو جے پاکستان کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔
Facebook Comments