sadar press club par hamle karne wale ke khilaaf muqadma darj

صدرپریس کلب پر حملے کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج۔۔

نیشنل پریس کلب کے نو منتخب سیکرٹری خلیل احمد راجہ نے 3 فروری کو صدر نیشنل پریس کلب انور رضا پر حملہ کرنے کے الزام میں وحید ڈوگر اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب جاری تھی جب ڈوگر نامعلوم افراد کے ہمراہ احاطے میں داخل ہوئے اور منتخب صدر انور رضا پر جسمانی حملہ کیا۔ملزم نے جان بوجھ کر صدر کو تھپڑ مارا، جان سے مارنے کی دھمکی دی، اور پھر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔۔درخواست میں ڈوگر اور غنڈہ گردی میں ملوث دیگر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔۔تھانہ کوہسار نے ایف آئی آر دفعہ 147، 149، 427 اور 506 کے تحت درج کی ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں