وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم اور دیگر صحافیوں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، دریں اثناء پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا ، سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ اور اراکین مرکزی مجلس عاملہ نے ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور دیگر صحافیوں پر فائرنگ اور تشدد کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے ، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے دستور اے ایچ خانزادہ نے کہا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں بحرانی صورتحال ہے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا شدید دباؤ کا شکار ہے ،جگہ جگہ جلسوں اور مظاہروں میں میڈیا کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو افسوسناک اور تشویشناک عمل ہے، اے ایچ خانزادہ نے ملتان پریس کلب اور انجمن صحافیان ملتان دستور کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سےشرپسند عناصر کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،دریں اثناءملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر انجم خان پتافی ، سیکرٹری جنرل عدنان فاروق قریشی اور اراکین مجلس عاملہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)